← اُن کی یاد اُن کا خیال
جان کرتے ہیں فدا شاہ پہ⚠️ قسمت والے
مست رہتے ہیں شب و روز محبت والے
بزمِ عالم میں وہی لوگ ہیں عزت والے
حق کی رحمت سے ہیں جو شاہ کی نسبت والے
ظرف ہر ایک کا جدا، ذوق جدا، شوق جدا
عشق والے ہیں کوئی شوقِ زیارت والے
ہر کوئی اُن کی محبت کے نہیں ہے قابل
اُن سے کرتے ہیں وفا عین صداقت والے
پھر⚠️ مومن میرے آقا ہیں سراپا شفقت
کافر⚠️ میں بھی وہ حق کی ہیں محبت والے
دردِ آلام کو اُن ہاتھوں سے ملتی ہے شفا
فیض پاتے ہیں انہی سے غم⚠️ و حسرت والے
منفرد آلِ محمدؐ ہے جہاں میں ساجدؔ
لوگ یہ ہوتے ہیں شرم اور شرافت والے