← اُن کی یاد اُن کا خیال
خدا کے حُسن کا جب سامنے سراپا ہو
دل و نگاہ کی پھر اور کیا تمنا ہو
درود بھیج بنامِ نبیؐ کہ اُن پہ درود
غم و الم کی دوا، درد کا مداوا ہو
انہیؐ کے ذکر سے ذاتِ احد کی بات کھلے
بغیرِ اسم⚠️ مسیحا⚠️ کی جستجو کیا ہو
خدا کرے سفرِ سعادت مرا نصیب بنے
تجلّی⚠️ میں اُن کی مرا⚠️ صبح و شام دیکھا⚠️ ہو
کہیں ہو دل میں سدا اُن کی یاد کی مستی
تمام عمر مرے سر میں اُن کا سودا ہو
تصوّر اُن کا دل و جاں کی روشنی ہو مری
خیال اُن کا شبِ کرب کا اُجالا ہو
نجات بخشی ہے ساجدؔ کو آپؐ نے غم سے
قسم خدا کی بڑے غمگسار آقا ہو