← اُن کی یاد اُن کا خیال
اسمِ اعظم سے ہے روشن ہو حقیقت دیکھیں
حق دکھائے نہیں⚠️ وہ نور کی صورت دیکھیں
منتظر بیٹھے ہیں کب کھلتی ہے قسمت دیکھیں
کب ادھر ہوتی ہے وہ دیدۂ شفقت دیکھیں
ہو نظارہ⚠️ یہ دل ہو پیشِ⚠️ حق میں
ہم نہ کچھ اور بس نگاہِ بصیرت دیکھیں
ہر گھڑی اُن کا تصوّر ہو انہی کا ہو خیال
یاد سے اُن کی ذرا کی بھی نہ فرصت دیکھیں
اہلِ ظاہر پہ کھلے سارا امارت کا بھرم
دیدۂ حق سے اگر شانِ نبوّت دیکھیں
غم ہی گر اپنا مقدّر ہے تو اُن کا غم ہو
دل کی ہر ایک خوشی، اُن کی مسرّت دیکھیں
ہم بھی⚠️ خاص عنایت ہو خدا کی ساجدؔ
محبوبِ خداوند کی صورت دیکھیں