← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
وہی کلام فصاحت کی جان ہوتا ہے
جو اُن کی نعت کے شایانِ شان ہوتا ہے
2
کرمِ نبیؐ کا کراں تا کراں اُفق پہ اُفق
غموں کی دُھوپ میں وہ سائبان ہوتا ہے
3
جو اُن کی یاد میں گم ہے، نصیب میں اس کے
نئی زمین نیا آسمان ہوتا ہے
4
بڑا مزے میں ہے جو اُن کا نام لیوا ہے
غُلامِ اُن کا سدا کامران ہوتا ہے
5
بُلند فکر ہے جس نے نبیؐ کو پہچانا
خموش لب وہ مَعارِف کی جان ہوتا ہے
6
اسے⚠️ نہ حال کا شکوہ نہ ہے غمِ فَردا
وہ جس پہ شاہِ رُسُلؐ مِہربان ہوتا ہے
7
ہے نعت گوئی بھی ساؔجِد خُدا کی خاص عطا
نیک⚠️ بخت ہے جو نعت خواں ہوتا ہے