اُن کی یاد اُن کا خیال
1

جس نشست⚠️ ہو وہ چشمِ کرم، غم نہیں ہوتا

دِل تلخئیِ⚠️ حالات سے برہم نہیں ہوتا

2

سرمایۂ دِل و جان کا شفقت ہے نبیؐ کی

اُن سا کوئی مُونِس کوئی ہمدم نہیں ہوتا

3

ہے حُسنِ نبیؐ ذاتِ خُداوند کا پرتو⚠️

شعلہ کبھی اُس حُسن کا مدھم نہیں ہوتا

4

ہے خاک⚠️ مِرا ایسے شب و روز کا جب تک

رابطہ⚠️ اُن سے دِل و جان کا مُحکم نہیں ہوتا

5

کہتا ہوں قسم کھا کے میں یاد اُن کی ہے اِکسیر

کب دِل کے نِہاں زخم کا مرہم نہیں ہوتا

6

اِحسان فراموش بنے، اُن کو بھلا⚠️ دے

ہرگِز دِلِ مومن کا یہ عالَم نہیں ہوتا

7

ساؔجِد میری جاں نعت سے سَرشار ہے اکثر

وہ دِل نہیں جو نعت سے خرّم نہیں ہوتا