اُن کی یاد اُن کا خیال

میانِ⚠️ خلوتِ⚠️ و حق رابطہ یوں روا رکھنا

خیالِ معنی و حرفِ کتاب کا رکھنا

قدمِ مدینے میں جب آج اے صبا⚠️ رکھنا

گزارشات میں شامل یہ التجا رکھنا

عدو⚠️ کے ہاتھوں ہیں بے حال اہلِ پاکستان

نظر ادھر بھی اے سلطانِ دو سرا⚠️ رکھنا

یہ ہے خدا کی مشیّت، کسی کو قربِ عطا

کسی کو درد جدائی میں جلتا⚠️ رکھنا

اسی سے منزلِ حق تک پہنچتے ہیں رہرو

درودِ پاک کو تم اپنا رہنما رکھنا

رگِ رگی⚠️ جو مری نبض⚠️ دل کبھی دیکھیں

نبیؐ کا دل پہ مرے نقشِ عکس پا⚠️ رکھنا

نہیں خبر مجھے کچھ گردشوں⚠️ کی ساجدؔ

مرا ہے کام نظر سُوئے مصطفیٰ رکھنا