← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
مُصطفٰےؐ کے شہر کی آب و ہوا کچھ اور ہے
طُور اُس کے باشیوں کا اور ادا کچھ اور ہے
2
اُن کا غم کچھ اور ہے اُس کا مزا کچھ اور ہے
اس غمِ حِرماں⚠️ کا دارو اور دوا کچھ اور ہے
3
تاجرِ⚠️ دُنیا کے بھی کرتے ہیں گو نیکیاں⚠️
انبیاء کے شاہ کی لیکن عطا کچھ اور ہے
4
وقف کرتے ہیں بنامِ مُصطفٰےؐ وہ زِندگی
اُن کے مشتاقوں کا معیارِ وفا کچھ اور ہے
5
سائلوں میں بانٹتا ہے نعمتیں اُن کا فقیر
اُن کے کوچے کا سوالی اور گَدا کچھ اور ہے
6
ہر گھڑی تازہ تجلّی دیدۂ حق بیں⚠️ میں ہے
اس نظر میں سیرِ گُل کا مدّعا کچھ اور ہے
7
فرطِ درد و غم میں بھی ساؔجِد رہے پاسِ ادب
امتحانِ اُلفت و صبر و رضا کچھ اور ہے