← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
میانِ⚠️ خَلوتِ⚠️ و حق رابطہ یوں روا رکھنا
خِیالِ معنی و حرفِ کتاب کا رکھنا
2
قدمِ مدینے میں جب آج اے صبا⚠️ رکھنا
گزارشات میں شامِل یہ اِلتجا رکھنا
3
عَدُوّ⚠️ کے ہاتھوں ہیں بے حال اہلِ پاکستان
نظر ادھر بھی اے سُلطانِ دو سرا⚠️ رکھنا
4
یہ ہے خُدا کی مَشیّت، کسی کو قُربِ عطا
کسی کو درد جدائی میں جلتا⚠️ رکھنا
5
اسی سے منزِلِ حق تک پہنچتے ہیں رہرو
درودِ پاک کو تم اپنا رہنما رکھنا
6
رگِ رگی⚠️ جو مِری نبض⚠️ دِل کبھی دیکھیں
نبیؐ کا دِل پہ مِرے نقشِ عکس پا⚠️ رکھنا
7
نہیں خبر مجھے کچھ گردشوں⚠️ کی ساؔجِد
مِرا ہے کام نظر سُوئے مُصطفٰےؐ رکھنا