← اُن کی یاد اُن کا خیال
مدحت سے ہر ایک بزم کو مہکائیں گے ہم لوگ
گھر گھر یہ دوا دردِ⚠️ کی پہنچائیں گے ہم لوگ
بس جائے خیال اُن کا اگر دل میں ہمارے
لاریب ہر ایک چیز پہ چھا جائیں گے ہم لوگ
اک چشمِ⚠️ نوازش سے بدل جائے گی دنیا
باطل سے بصد حوصلہ ٹکرائیں گے ہم لوگ
سرکار کا ہے نام سہارا دل و جاں کا
آلام کی شدّت⚠️ سے نہ گھبرائیں گے ہم لوگ
اک اُن اشارے پہ⚠️ فدا جان کریں گے
اور اُن کی خوشی کے لیے غم کھائیں گے ہم لوگ
ہر سال درِ⚠️ شہ سے ہے⚠️ توفیقِ الٰہی
یہ کاسۂ⚠️ دل خوشیوں سے بھر لائیں گے ہم لوگ
سلطان بھی حیرت سے ہمیں دیکھیں گے ساجدؔ
جب نعتِ محمدؐ کا صلہ پائیں گے ہم لوگ