← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
کونین میں اُن سا کوئی دلدار نہیں ہے
اُن سا کوئی مُونِس کوئی غمخوار نہیں ہے
2
اب کھلنے لگے⚠️ میری تمناؤں کے غنچے
اب صرصرِ⚠️ غم دینے آزار نہیں ہے
3
ہے جو بھی شے⚠️ سائۂ اَلطافِ نبیؐ
ہرگِز وہ زَبُوں زار نگونسار⚠️ نہیں ہے
4
اِک دِن تو پہنچ جائے گا سُلطان کے در پر
گر دیکھیے⚠️ یہ نالہ تِرا بے کار نہیں ہے
5
ہے چشمِ ادب کوش⚠️ میں وہ گُل سے بھی بڑھ کر
خارِ مدینے کا ہے وہ خار نہیں ہے
6
جو اُن سے ہے منسوب وہ خوشحال ہے لاریب
ہے جو بھی غُلامِ اُن کا وہ نادار نہیں ہے
7
کافی ہے مجھے نامِ شہِ⚠️ دین کا ساؔجِد
گنجینۂ⚠️ گوہر مجھے درکار نہیں ہے