← اُن کی یاد اُن کا خیال
بلند عرش بریں سے ہے آستانِ نبیؐ
کرے گا کیا کوئی شرح و بیانِ شانِ نبیؐ
ہے دو جہاں پہ فیضانِ اُن کی شفقت کا
ہے دو جہاں پہ رحمت کا سائبانِ نبیؐ
انہیؐ کے دم سے رہی راستی⚠️ و حق آباد
حسن حسین علی فاطمہ ہیں جانِ نبیؐ
خدا کو اُن سے محبت انہیں خدا سے ہے
خدا کا نور بجسم⚠️ ہے خاندانِ نبیؐ
تمام علم فدا اُس پہ⚠️ اور فہم و شعور
کرم سے جس کو کیا تحقیق نے⚠️ رمزداں⚠️ نبیؐ
بغور دیکھے کوئی آنکھ بھر کے مشکل ہے
خدا کے بخشے ہوئے حُسن کا نشانِ نبیؐ
لطیفِ⚠️ حق ہوا سرمست نعت گو ساجدؔ
بہ فضلِ حق ہوا سرشارِ⚠️ نعت خوانِ نبیؐ