← اُن کی یاد اُن کا خیال
شکر خدا، خدا نے مقدّر دکھا⚠️ دیا
دل میں چراغِ عشقِ نبیؐ کا جلا دیا
توحید کا سبق ہمیں ازبر کرا دیا
نقشِ دوئی رسولؐ نے یکسر⚠️ مٹا دیا
آبِ زلال رحمتِ حق نے پلا دیا
پیاسوں⚠️ کو راستہ سیدھا بتا دیا
پردہ میانِ خلق و خدا تھا اُٹھا دیا
رُخ سے نبیؐ نے جلوۂ خدا کا دکھا دیا
چشمِ کرم سے حوصلۂ دل کا بڑھا دیا
مشکل رہِ حیات کو آساں بنا دیا
اوروں کو دی خبر نہ مجھے کچھ بتا⚠️ دیا
میرا سفینہ پار نبیؐ نے لگا دیا
ساجدؔ خدا نے نعتِ نبیؐ کا صلہ دیا
طوفان شدید تھا مگر جلتا رہا دیا