ذوقِ جمال
1

دستِ شہِ دین لُطفِ کا دریا ہے ہمارا

ہم بندے ہیں وہ سیّد ہیں والا ہے ہمارا

2

پِٹکے ہوئے رہگیروں کا وہ ہو راہنما ہے

غمِ خواروں کا مُونس ہے وہ مونسے ہمارا

3

وہ اِنس و ملاک کی ہیں محرابِ عقیدت

محبوبِ خُدا ، شاہد ، رعنا ہے ہمارا

4

تکلیف میں دیتا ہے دِلاسا وہ دِلوں کو

وہ مہر و وفا فرق سے تا پا ہے ہمارا

5

کس شانِ کی صنعت کا وجود شہِ عالَم

آئینہ حقیقت کا وہ زیبا ہے ہمارا

6

وہ واسطہ ہے خالِق و مخلوق کے مابین

کس درجہ حسین بُزرگِ زبردستِ⚠️ ہمارا

7

قُربان دِل و جاں ہیں کف پاء نبیؐ پر

ہم اُس کے بِھکاری ہیں وہ داتا ہے ہمارا