محرابِ جاں

شہرِ طیبہ پہ دل نثار کریں

ذرّے ذرّے سے اُس کے پیار کریں

ہو رگِ جاں وِردِ صلِّی علیٰ

چارۂ کرب و اضطرار کریں

پے بہ پے عمرہ و زیارت ہو

ہم سفر ایسا بار بار کریں

شاہِ مرسل کے اُمّتی ہم ہیں

ہر گھڑی شکرِ کردگار کریں

شمعِ قرآں کی روشنی ہو نصیب

ذاتِ ہم اپنی تابدار کریں

ہو تصوّرِ نبیؐ کا شام و سحر

اسی نبیؐ⚠️ دل کا کاروبار کریں

عمر بھر رات ہو کہ دن ساجدؔ

مدحتِ شاہِ نامدار کریں