محرابِ جاں

ردِّ غم کی یہ نہایت پُر اثر تدبیر ہے

ہے قسم اللہ کی نامِ نبیؐ اکسیر ہے

بھیج کر دیکھے کوئی نامِ اُن کے سو غاتِ⚠️ درود

پھر سے جی اُٹھے گا غم کی آج جو تصویر ہے

مرحبا! جس جاں میں پیوست ہے یادِ رسولؐ

اے خوشا دل جس کو اُن کا شوق و دلگیر⚠️ ہے

چاندنی قوسِ قزح خوشبو و گُل نور و جمال

مصطفیٰ کا حسن ہے اجمال یہ تفسیر ہے

شکرِ حق میری خوشی کی انتہا کوئی نہ ہو

میری قسمت میں اگر غم شاہ کا تحریر⚠️ ہے

میں ہوں شہپر⚠️ پہ فدا جو جانِ ایمان ہے مرا

سربسر خود⚠️ خدا شہنشہ⚠️ میرا پیر ہے

جو بھی ہیں اہلِ محبت رات کو سوتے نہیں

عشق کی ساجدؔ نشانی غالب⚠️ تشکیر⚠️ ہے