← محرابِ جاں
مدینے کے وہ بام و دیوار دیکھیں
خدا کی تخلیق کے آثار دیکھیں
رسولِ مکرّم کی جو رنگبر⚠️ تھے
وہ گلیاں وہ کوچے وہ بازار دیکھیں
برحق ہے جن سے تخلیقِ رحمت
نبیؐ کی وہ مسجد کے مینار دیکھیں
وہ رستے جو ہیں جاں فزا کہکشائیں
بیاباں میں جنّت کے گلزار دیکھیں
وہ محراب و منبر وہ جالی وہ گنبد
عیاں جن سے حق کے ہیں انوار دیکھیں
عنایت ہو اس درجہ شاہِ رُسلؐ کی
دل و جاں کو سرمست و سرشار دیکھیں
خدا سے ہے التجا اپنی ساجدؔ
محمدؐ کا ہر سال دربار دیکھیں