← محرابِ جاں
چاند میں سورج کا جلوہ دیکھیے
حق نبیؐ سے آشکارا دیکھیے
کیف آئیں شام بھلی دیکھیے
خوب بھلی کا سویرا⚠️ دیکھیے
نور مطلق کا سراپا دیکھیے
ہے جو سب نبیوں سے اعلیٰ دیکھیے
حسنِ حق کا چاند پورا دیکھیے
مصطفیٰ کا رُوئے زیبا دیکھیے
ہیں مظاہر رحمتوں کے جا بجا
جائے مکّہ و مدینہ دیکھیے
جھلکِ حق ہیں میں ہیں جلوے ہر طرف
مرد و پیش⚠️ و تخت و بالا دیکھیے
روشنی ہے ہر گھڑی ساجدؔ یہاں
شب کو بھی ہر گھڑی اُجالا دیکھیے