محرابِ جاں

جلوۂ ذات کے وہ پارکھ ہیں

حق تعالیٰ کا خاص مظہر ہیں

وہ جہاں کے چمن کی جانِ بہار

اُن سے ارض و سما مُنوّر ہیں

وہ ہیں ربِّ جہاں کے محبوب

احسن و اطہر و مطہّر ہیں

شرق اور غرب اُن کے زیرِ نگیں

خلق کے وہ امیر و سرور ہیں

با ادب در پہ ہیں کھڑے قدمی⚠️

اُن کے خدّام شاہ و قیصر ہیں

اُن کے در سے جنہوں نے منہ پھیرا

پھرتے وہ بد نصیب در در ہیں

مظہرِ اسم ایک جا ساجدؔ

جیسے آبِ حیات و ساغر ہیں