محرابِ جاں
1

ہر روز بھیجتا جو نبی پر سلام ہے

خورسند و ارجمند ہے وہ شاد کام ہے

2

فکر و خِیال سے ہے وراہ رُتبۂ رسُول

بعد از خُدا رسُول کا عالی مَقام ہے

3

شاہِ رُسُل کا در ہے مِری منزِلِ مراد

اس آستاں پہ داستاں میری تمام ہے

4

ظاہرِ نبی کی ذات سے ہے ذاتِ ذُوالجلال

مرکز اُن کا دیدۂ عاشقِ مُدام ہے

5

دِل کو مِرے نصیبِ خزاں میں بھی ہے بہار

میرے لبوں پہ فیضِ محمّد کا جام ہے

6

خاصِ سرُور و کیف کا ہے اُسوۂ رسُول

پیغامِ صد بہار نبی کا پَیام ہے

7

نِسبت ہے اُس کی قادری ساؔجِد کہیں سے تے⚠️

آلِ نبی کا دِل سے وہ ادنیٰ غلام ہے