← اُن کی یاد اُن کا خیال
کیا شان ہے شانِ رسولِ خدا سبحان اللہ سبحان اللہ
خالق کی ادا ہے اُن کی ادا سبحان اللہ سبحان اللہ
وہ راہِ خدا کے رہگیروں کے مرشد و ہادی، رہنما
ہیں نور کا پیکر سرتاپا سبحان اللہ سبحان اللہ
دن رات تصوّر ہو اُن کا، دن رات ہو یادِ اُن کی دل میں
دائم ہو زباں پر صلِّ علیٰ سبحان اللہ سبحان اللہ
دل جب بھی غموں سے گھبرائے نامِ اُن کا سہارا بن جائے
یہ نام ہے حلِ ہر مشکل کا سبحان اللہ سبحان اللہ
اللہ کرے جب مرگ آئے وہ پیکرِ نور نظر آئے
کیا خوب وہ ہو گا نظارا سبحان اللہ سبحان اللہ
وہ مرکزِ دائرۂ امکاں ہے جس کے سبب شاداب جہاں
سیراب کرم عالم سارا سبحان اللہ سبحان اللہ
ہم ایسے بے کاروں پر کرم ساجدؔ ہے یہ فیضانِ شاہِ اُمم
عالم میں کہاں مونسِ ایسا سبحان اللہ سبحان اللہ