اُن کی یاد اُن کا خیال

تنہائیوں میں اُن کا کرم دستگیر ہے

دل میرا اُن کے لطف کا منّت پذیر ہے

ہے لاجواب شانِ خدا اُن کی ذاتِ پاک

جسم اُن کا بے مثال ہے رُخ بے نظیر ہے

اُن کے نقوشِ پا میں ستاروں کی روشنی

رستۂ⚠️ نبیؐ کا نور کی تنویر⚠️ ہے

آبادئیِ⚠️ جہاں ہے وہی رحمتِ تمام

وہ جانِ مرسلین خدا کا سفیر ہے

آلامِ روزگار کا خدشہ نہیں اسے

آزاد ہے غموں سے جو اُن کا اسیر ہے

بھرتا ہے جھولیاں وہ سلاطینِ⚠️ دہر کی

بے شک ہے بادشاہ جو اُن کا فقیر ہے

ساجدؔ کا نام اہلِ قلم میں ہے معتبر

یہ شاہِ انبیاؐ کی عطائے کبیر ہے