← اُن کی یاد اُن کا خیال
محیطِ سارے جہاں پر ہے خواجگی⚠️ اُن کی
ہے کس نظر سے نہاں بندہ پروری اُن کی
خدا کو حُسن سے اپنے بڑی محبت ہے
کوئی بتائے گا کیا شانِ دلبری اُن کی
جہانِ انس و ملک پر ہے شاہ کی رحمت
رہینِ لطف ہر ایک خور⚠️ ہر پری اُن کی
ہیں اُن کے نام پہ قرباں جان اور ایمان
خدا کرے ہو مقدّر مرا خوشی اُن کی
وہ اک نظر میں کریں خاکِ راہ کو اکسیر
تمام فضلِ خدا کیمیا گری اُن کی
ہیں اُن کے قیصر و کسریٰ⚠️ بھی خراج گزار
فروغِ آدمِ خاکی پیمبری اُن کی
خدا کی ذات کے بے پایاں بحر میں ساجدؔ
علی الدوام فقط ہے شناوری⚠️ اُن کی