← اُن کی یاد اُن کا خیال
رحمت سے رہے دل کا یہ پیوند ہمیشہ
ہو سایۂ سلطانِ⚠️ فضلِ خداوند ہمیشہ
سلطانِ مدینہ کا سدا مجھ پہ کرم ہو
دل اُن کی اطاعت کا ہو پابند ہمیشہ
شاہد ہے یہ ایثارِ حسین ابنِ علی کا
والد کا ایسا⚠️ ہوتا ہے فرزند ہمیشہ
ہر حرف ہے سرکار کا تصویرِ محبت
ہر بات شہِ دین کی ہے قند ہمیشہ
پرتو ہے یہ رحمت کا کمال اور ہنر سب⚠️
رحمت کا سوالی ہے ہنرمند ہمیشہ
توفیقِ خدا رہنما ہو میری ہر دم
دل سے میں مناؤں⚠️ شاہ کی ہر چند⚠️ ہمیشہ
ساجدؔ ہے نظر سیّدِ کونین کی بس پر
لاریب ہے وہ محترم و خورسند⚠️ ہمیشہ